لاہور (رپورٹ: نمائندہ خصوصی)
دفاع پاکستان ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی وائس چیئرمین رحمان مجید پاکستانی نے کی۔ اجلاس میں تنظیم کے دیگر مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران قومی سلامتی، اداروں سے اظہارِ یکجہتی، اور عوامی آگاہی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دفاع پاکستان ایسوسی ایشن ملک و ملت کے مفاد میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔مرکزی وائس چیئرمین رحمان مجید پاکستانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اپنی افواج اور ریاستی اداروں پر فخر ہے، اور ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”آخر میں ملکی سالمیت کے لیے دعا کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئ