✍️ تحریر: رحمان مجید پاکستانی مرکزی صدر – دفاعِ پاکستان میڈیا کونسل لاہور رات کے سناٹے میں جب پورا شہر نیند کی آغوش میں ہوتا ہے، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو جاگ کر دوسروں کے سکون کی حفاظت کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال ہمیں دیکھنے کو ملی، جب میں ہارون آباد سے شہید چوک کی جانب گزر رہا تھا۔ رات کا وقت تھا، گھڑی شاید ایک بجا رہی تھی۔ موسم میں خاموشی تھی، لیکن چوکی انچارج پٹرولنگ پولیس اجمل صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام کے تحفظ کے لیے پوری مستعدی سے ناکے پر موجود تھے۔یہ صرف ایک منظر نہیں تھا، بلکہ فرض شناسی، محنت اور عوام دوستی کی ایک زندہ تصویر تھی۔ اجمل صاحب نہ صرف اپنے فرائض کی انجام دہی میں سنجیدہ ہیں بلکہ وہ اپنی ٹیم کو بھی ہر لمحے چوکنا اور متحرک رکھتے ہیں۔ ان کی موجودگی نے یہ احساس دلایا کہ ہمارا معاشرہ آج بھی ایسے فرض شناس اور مخلص افسران کی بدولت محفوظ ہے۔دفاع پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے ہم اجمل صاحب جیسے دلیر اور باکردار پولیس افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جو اندھیری راتوں میں روشنی کی امید بن کر کھڑے ہیں۔ اجمل صاحب کا یہ عمل نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ عزم کی دلیل ہے بلکہ یہ دیگر افسران کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ہم اعلیٰ پولیس حکام سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ایسے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ان کی خدمات کو سراہا جائے، ۔اجمل صاحب جیسے افسران ہی ہمارے معاشرے کا اصل فخر ہیں۔



