(تحریر: مرکزی صدر دفاع پاکستان میڈیا کونسل رحمان مجید پاکستانی لاہور)
جب بات ہو پولیس جیسے حساس اور مشکل پیشے کی، تو ذہن میں اکثر سخت مزاج اور رسمی انداز والے افسران کا تصور ابھرتا ہے۔ مگر تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد اسلم بلوچ ان تمام روایتی تصورات کو جھٹلا دیتے ہیں۔ ان کی سادگی، خلوص، اور عوام دوستی نے ہارون آباد کے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔انسپکٹر اسلم بلوچ نہ صرف ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں، بلکہ وہ ایک ایسے انسان بھی ہیں جو عوام کو اپنا سمجھتے ہیں۔ ان کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے نہ کوئی پروٹوکول، نہ تکلفات، صرف انصاف، احترام اور خلوص۔ ہر آنے والے کو عزت دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ مظلوم کو فوری ریلیف ملے۔ان کی قیادت میں تھانہ صدر ہارون آباد ایک مثالی تھانہ بن چکا ہے، جہاں سائلین کو دادرسی ملتی ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جاتا ہے — مگر قانونی دائرے میں رہ کر، بغیر کسی زیادتی یا ناانصافی کے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انسپکٹر اسلم بلوچ نے سادگی کو اپنی پہچان بنایا ہے۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ کسی قسم کا غرور۔ ان کی وردی میں عاجزی جھلکتی ہے اور انداز میں خلوص۔ وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ پولیس کا اصل چہرہ خدمت اور انصاف ہے۔ایک استدعا آئی جی پنجاب سےایسے فرض شناس، دیانت دار، اور عوام دوست افسران اس محکمے کا فخر ہیں۔ ہم آئی جی پنجاب، جناب ڈاکٹر عثمان انور صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ انسپکٹر اسلم بلوچ جیسے افسران کی خدمات کو سراہا جائے، ان کے کام کو مزید بہتر سطح پر لے جانے کے لیے انہیں اعزازات دیے جائیں اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔اگر پنجاب پولیس کے ہر تھانے میں اسلم بلوچ جیسے افسر ہوں، تو یقیناً عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور اعتماد بڑھے گا

بہت دبنگ میرٹ پسند ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد اسلم بلوچ صاحب