
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
چارسدہ سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں۔
صوبائی صدر اے این پی نے مزید کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا، 20 فروری کو صوابی جبکہ 23 فروری کو چارسدہ میں احتجاج کیا جائے گا۔
ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں گے، انتخابات کی طرح یہاں دھاندلی کی کوشش نہ کی جائے