
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات 15 سال بعد بحال ہو گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترِ خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورۂ بنگلا دیش متوقع ہے۔